حدیث نمبر: 1538
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں تھے کہ چاند پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا ۔ ایک ٹکڑا تو پہاڑ کے اس طرف رہا اور ایک اس طرف چلا گیا ۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گواہ رہو ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1538