کتب حدیث › مختصر صحيح مسلم › ابواب › باب: چاند کا ٹوٹ کر دو ٹکڑے ہو جانا ۔
❮
❯
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں تھے کہ چاند پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا ۔ ایک ٹکڑا تو پہاڑ کے اس طرف رہا اور ایک اس طرف چلا گیا ۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ گواہ رہو ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1538
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` مکہ والوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی نشانی چاہی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دو حصوں میں چاند کا پھٹنا دکھایا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1539