حدیث نمبر: 1481
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پچھنے لگوانے کی اجازت چاہی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوطیبہ کو ان کے پچھنے لگانے کا حکم دیا ۔ راوی نے کہا کہ میں گمان کرتا ہوں کہ انہوں نے کہا کہ ابوطیبہ ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے رضاعی بھائی تھے یا نابالغ لڑکے تھے ( جن سے پردہ ضروری نہیں اور ضرورت کے وقت دوا کے لئے اگر عورت یا لڑکا نہ ملے تو اجنبی شخص بھی لگا سکتا ہے ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1481