مختصر صحيح مسلم
— بیماری اور علاج
باب: جو عجوہ کھجور صبح کو کھائے تو اس کو ( شام تک ) کوئی زہر اور جادو نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔
حدیث نمبر: 1475
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عالیہ ( وہ حصہ مدینہ کا جو نجد کی طرف ہے ) کی عجوہ میں شفاء ہے یا فرمایا کہ وہ صبح کے وقت تریاق ہے ۔ ( تریاق کا سا فائدہ رکھتی ہے ) ۔