حدیث نمبر: 1465
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا کہ اے آدم کے بیٹے ! میں بیمار ہوا تو نے میری خبر نہ لی ۔ وہ کہے گا کہ اے میرے رب ! میں تیری خبر کیسے لیتا ؟ تو تو سارے جہان کا مالک ہے ؟ ۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ تجھے معلوم نہیں ہے کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہوا تھا ، تو نے اس کی خبر نہ لی ؟ اگر تو اس کی خبر لیتا تو تو مجھے اس کے نزدیک پاتا ۔ اے آدم کے بیٹے ! میں نے تجھ سے کھانا مانگا ، تو نے مجھے کھانا نہ دیا ۔ وہ کہے گا کہ اے رب ! میں تجھے کیسے کھلاتا ؟ تو سارے جہاں کا مالک ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ کیا تو نہیں جانتا کہ میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا مانگا تو نے اس کو نہ کھلایا ؟ اگر تو اس کو کھلاتا تو اس کا ثواب میرے پاس پاتا ۔ اے آدم کے بیٹے میں نے تجھ سے پانی مانگا ، لیکن تو نے مجھ کو پانی نہ پلایا ۔ بندہ بولے گا کہ میں تجھے کیسے پلاتا تو تو سارے جہان کا مالک ہے ؟ اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی مانگا ، تو نے اس کو نہیں پلایا ۔ اگر اس کو پلاتا تو اس کا بدلہ میرے پاس پاتا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1465