حدیث نمبر: 1423
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اجازت مانگی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ کون ہے ؟ میں نے کہا کہ میں ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” میں میں “ ۔ ایک روایت میں ہے کہ گویا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ” میں “ کہنے کو برا جانا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1423