حدیث نمبر: 1417
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : مسلمان پر اس کے مسلمان بھائی کے پانچ حق ہیں ۔ اس کے سلام کا جواب دینا ، چھینکنے والے کا جواب دینا ، دعوت کو قبول کرنا ، بیمار کی خبرگیری کرنا اور جنازے کے ساتھ جانا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1417