❮
❯
حدیث نمبر: 1381
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو دائیں پاؤں سے شروع کرے اور جب اتارے تو بائیں سے شروع کرے اور چاہئے کہ دونوں ( جوتے ) پہنے یا دونوں اتار ڈالے ۔

ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی ایک جوتا پہن کر نہ چلے ۔ دونوں پہنے یا دونوں اتار ڈالے ( ورنہ پاؤں میں موچ آ جانے کا احتمال ہے اور بدنما بھی ہے )

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1381