مختصر صحيح مسلم
— لباس اورزیب و زینت کے بیان میں
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا چاندی کی انگوٹھی پہننا ، جس کا نقش ( ( محمد رسول اللہ ) ) تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد خلفاء کا پہننا ۔
حدیث نمبر: 1374
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں تھی ، پھر وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی ، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی ، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی ، یہاں تک کہ ان سے اریس کے کنوئیں میں گر گئی ۔ اس انگوٹھی کا نقش یہ تھا ” محمد رسول اللہ “ ( صلی اللہ علیہ وسلم )