مختصر صحيح مسلم
— لباس اورزیب و زینت کے بیان میں
باب: وہ پردہ مکروہ ہے جس پر تصویریں ہوں ، نیز اس ( پردے ) کو کاٹ کر تکیہ بنانے کے متعلق ۔
حدیث نمبر: 1367
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے تشریف لائے اور میں نے اپنے دروازے پر ایک قالین لٹکایا تھا ، جس پر گھوڑوں کی تصویریں بنی تھیں ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے میں نے اسے اتار دیا ۔