مختصر صحيح مسلم
— لباس اورزیب و زینت کے بیان میں
باب: جس نے اپنا کپڑا تکبر و غرور سے ( زمین تک ) لٹکایا ۔
حدیث نمبر: 1361
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس شخص کی طرف نہیں دیکھے گا جو اپنا کپڑا غرور سے زمین پر کھینچے ( گھسیٹے ) ۔