حدیث نمبر: 1347
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوقحافہ رضی اللہ عنہ جس سال مکہ فتح ہوا آئے اور ان کا سر اور ان کی داڑھی ثغامہ کی طرح سفید تھی ( ثغامہ ایک سفید گھاس کا نام ہے ) ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس سفیدی کو کسی چیز سے بدل دو اور سیاہ رنگ سے بچو ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1347