مختصر صحيح مسلم
— لباس اورزیب و زینت کے بیان میں
باب: ریشمی لباس پہننا منع ہے لیکن دو انگلیوں کے برابر ریشم جائز ہے ۔
حدیث نمبر: 1339
ابوعبداللہ آصف
´سوید بن غفلہ سے روایت ہے کہ` سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ( مقام ) جابیہ میں خطبہ پڑھا تو کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حریر ( ریشمی کپڑا ) پہننے سے منع فرمایا مگر ( یہ کہ ) دو انگلی یا تین یا چار انگلی کے برابر ( ہو ) ۔