مختصر صحيح مسلم
— ( پانی ، شراب وغیرہ ) پینے کے مسائل
باب: سونے اور چاندی کے برتنوں میں پانی پینے کی ممانعت ۔
حدیث نمبر: 1289
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو چاندی کے برتنوں میں پیتا ہے وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ داخل کرتا ہے اور ایک روایت میں ہے کہ جو سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھاتا پیتا ہے ( وہ اپنے پیٹ میں جہنم کی آگ داخل کرتا ہے )