حدیث نمبر: 1276
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے اول رات میں نبیذ بھگو دیتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کو صبح کو پیتے ، پھر دوسری رات کو ، پھر صبح کو ، پھر تیسری رات کو ، پھر صبح سے عصر تک ۔ اس کے بعد جو بچتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خادم کو پلا دیتے یا حکم دیتے وہ بہا دیا جاتا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1276