´سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص جیشان سے آیا ( اور جیشان یمن میں ۔ ایک شہر کا نام ہے ) اس نے یمن کی اس شراب کے بارے میں پوچھا جو اس کے ملک میں پی جاتی تھی اور وہ مکئی سے بنائی جاتی تھی اور اس کو مزر کہتے تھے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس میں نشہ ہے ؟ اس نے کہا ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو چیز نشہ کرے وہ حرام ہے ۔ اور اللہ تعالیٰ نے وعدہ کیا ہے کہ جو نشہ پئے اس کو ( آخرت میں ) طینۃ الخبال پلائے گا ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! طینۃ الخبال کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ جہنمیوں کا پسینہ ہے یا جسم سے نکلنے والا خون اور پیپ ۔
حدیث نمبر: 1264
ابوعبداللہ آصف