حدیث نمبر: 1256
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مینڈھوں کی قربانی کی جو سفید اور سیاہ ، سینگ دار تھے ۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے دست مبارک سے ذبح کرتے ہوئے دیکھا اور یہ کہ ( ذبح کے وقت ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا پاؤں ان کی گردن پر رکھے ہوئے تھے ۔ اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ذبح کے وقت ) بسم اللہ اللہ اکبر کہا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1256