حدیث نمبر: 1130
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ( ان کی والدہ ) ام سلیم رضی اللہ عنہا نے حنین کے دن ایک خنجر لیا ، وہ ان کے پاس تھا کہ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! سے عرض کیا کہ یہ ام سلیم ہے اور ان کے پاس ایک خنجر ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( ام سلیم سے ) پوچھا کہ یہ خنجر کیسا ہے ؟ ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یا رسول اللہ ! اگر کوئی مشرک میرے قریب آیا تو میں اس خنجر سے اس کا پیٹ پھاڑ ڈالوں گی ۔ یہ سن کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہنسے ۔ پھر ام سلیم رضی اللہ عنہا نے کہا کہ یا رسول اللہ ! ہمارے سوا طلقاء ( یعنی اہل مکہ ) کو مار ڈالئے ، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے شکست پائی ( اس وجہ سے مسلمان ہو گئے اور دل سے مسلمان نہیں ہوئے ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ام سلیم ! ( کافروں کے شر کو ) اللہ تعالیٰ بہت بہترین انداز سے کافی ہو گیا ( اب تیرے خنجر باندھنے کی ضرورت نہیں ) ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1130