حدیث نمبر: 1113
ابوعبداللہ آصف

´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی لحیان کی طرف ایک قاصد بھیجا اور فرمایا کہ ( ہر گھر سے ) دو مردوں میں سے ایک مرد نکلے ۔ پھر گھر میں رہنے والوں سے کہا کہ جو نکلنے والے کے گھربار اور مال کی خبرگیری رکھے ، اس کو مجاہد کا آدھا ثواب ملے گا ۔

حوالہ حدیث مختصر صحيح مسلم / حدیث: 1113