کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: اس شخص کی دلیل کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ( کسی کام سے کسی کو ) منع نہ فرمانے کو بھی حجت سمجھتا ہے ۔ لیکن نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی اور کے منع نہ کرنے کو نہیں ۔
حدیث نمبر: 2219
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے` قسم کھائی کہ ابن صائدہ دجال ہے ۔ میں ( راوی محمد بن منکدر ) نے کہا کہ تم قسم کھاتے ہو ؟ انھوں نے کہا ہاں ! میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات پر قسم کھاتے ہوئے سنا ہے ۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو منع نہیں فرمایا ۔