کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: دین کے مسائل میں رائے اور قیاس پر عمل کرنے کی مذمت کا بیان ۔
حدیث نمبر: 2215
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، فرماتے تھے : ” اللہ تعالیٰ تم سے علم کو دینے کے بعد نہ اٹھائے گا مگر ہاں اس طرح اٹھائے گا کہ علماء کو مع علم ( علم سمیت ) کے اٹھالے گا ، تب جاہل لوگوں سے فتویٰ لیا جائے گا اور وہ محض اپنی رائے سے فتویٰ دے کر خود بھی گمراہ ہوں گے اور دوسروں کو بھی گمراہ کریں گے ۔ “