کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: خلیفہ بنانے کے بیان میں ۔
حدیث نمبر: 2208
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے ، کہتے ہیں کہ` سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ آپ اپنے بعد کسی کو خلیفہ کیوں نامزد نہیں کرتے ؟ تو انھوں نے کہا کہ اگر میں خلیفہ بناؤں تو مجھ سے پہلے جو مجھ سے بہتر تھے انھوں نے خلیفہ بنایا ہے ( یعنی ) سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اور اگر میں نہ بناؤں تو مجھ سے پہلے جو بہتر تھے یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، انھوں نے خلیفہ نہیں بنایا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2208