کتب حدیث › مختصر صحيح بخاري › ابواب › باب: امام لوگوں سے کیونکر بیعت لے ؟
❮
❯
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی خوشی اور ناراضگی میں سننے اور اطاعت کرنے پر اور اس بات پر کہ حکومت والوں سے حکومت ( حاصل کرنے ) کے لیے جھگڑا نہ کریں گے اور جہاں کہیں ہوں گے حق بات کہیں گے اور اللہ کے معاملہ میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کا خوف نہ کریں گے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2206
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جب ہم سننے اور اطاعت کرنے پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کرتے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہم سے فرماتے کہ جتنی تم طاقت رکھتے ہو ۔ ( یعنی جتنی تمہاری استطاعت ہے اتنا ہی اس پر عمل کرنا ہو گا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2207