کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوں دعا فرمانا : ” اے اللہ ! میرے اگلے اور پچھلے سب گناہ معاف فرما دے “ ۔
حدیث نمبر: 2085
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا کیا کرتے تھے : ” پروردگار عالم ! میری خطا معاف فرما اور میری جہالت اور زیادتی جو میں نے سارے کاموں میں کی اور جس کو تو خوب جانتا ہے ۔ یا اللہ ! میری بھول چوک کو اور جو کام میں نے قصداً کیا اور میری نادانی اور لغویات کو معاف فرما دے ، یہ سب باتیں مجھ میں موجود ہیں ۔ یااللہ ! میرے اگلے پچھلے ، چھپے اور کھلے سب گناہوں کو معاف فرما دے ۔ “