کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: بخل سے پناہ مانگنا ۔
حدیث نمبر: 2082
ابوعبداللہ آصف
´فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان پانچ چیزوں سے پناہ مانگنے کا حکم فرماتے تھے : ” اے اللہ ! میں بخیلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، یااللہ ! میں بزدلی سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، یااللہ ! میں بدترین بڑھاپے تک زندہ رہنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، یااللہ ! میں دنیا کے فتنے یعنی دجال کے فتنے سے تیری پناہ چاہتا ہوں ، یااللہ ! میں قبر کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2082