حدیث نمبر: 2080
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بلا کی مشقت ، اور بدبختی کے پہنچنے اور دشمنوں کے خوش ہونے اور تقدیر کی برائی سے پناہ مانگتے تھے ۔ ( راوی حدیث ) سفیان نے کہا کہ حدیث میں تین باتیں تھیں ، ایک میں نے بڑھا دی ہے اب میں نہیں جانتا کہ وہ ان میں سے کون سی ہے ۔