کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: تکلیف یا مشکل کے وقت دعا مانگنا ۔
حدیث نمبر: 2079
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت یہ دعا مانگا کرے تھے : ” اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، وہ بڑا تحمل والا ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، وہ عرش عظیم کا رب ہے ، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، وہ آسمانوں کا رب ہے اور زمین کا رب ہے اور عرش کریم کا رب ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2079