کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اللہ تعالیٰ سے اپنا مقصد قطعی طور پر مانگے اس لیے کہ اللہ پر کوئی جبر کرنے والا نہیں ( یوں نہ کہے کہ اگر تو چاہے ) ۔
حدیث نمبر: 2077
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب کوئی تم میں سے دعا کرے تو اللہ تعالیٰ سے قطعی طور پر مانگے ( کہ یہ چیز مجھ کو عنایت فرما ) یوں نہ کہے کہ اگر تو چاہے تو معاف فرما اور اگر تو چاہے تو مجھ پر رحم فرما ۔ اس لیے کہ اللہ پر کوئی زبردستی اور جبر کرنے والا نہیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2077