کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: سوتے وقت کیا پڑھے ؟
حدیث نمبر: 2073
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بچھونے پر تشریف لے جاتے تو یہ دعا پڑھتے : ” ( اے اللہ ! میں ) تیرے ہی نام سے مرتا اور جیتا ہوں ۔ “ اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے تھے : ” ہر قسم کی تعریف اس اللہ کی ہے جس نے ہم کو مرنے ( یعنی سونے ) کے بعد زندہ کیا ( جگایا ) اور اسی کے پاس ( قبروں سے اٹھ کر ) جانا ہے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 2073