حدیث نمبر: 1980
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ` نجد سے دو شخص آئے ، انھوں نے لوگوں کو خطاب کیا تو لوگ ان کے انداز بیان سے ششد رہ گئے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” بعض تقریریں جادو بھری ہوتی ہیں ۔ “ یا یہ فرمایا : ” بعض تقریر اور بیان جادو ( کی مانند ) ہوتے ہیں ۔ “