حدیث نمبر: 1979
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں کے مقدمے کا فیصلہ فرمایا جو آپس میں لڑی تھیں ۔ ایک نے دوسری حاملہ کے پیٹ پر پتھر مارا ، بچہ اندر مر گیا ۔ یہ مقدمہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچہ کی دیت میں باندی یا غلام دینے کا حکم فرمایا ۔ یہ سن کر قاتلہ عورت کے وارث نے کہا کہ جو بچہ پیٹ میں تھا اس نے نہ کھایا نہ پیا نہ بولا نہ چیخا تو اس کی دیت کیسے ہے ؟ وہ تو قابل معافی ہے ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ کوئی کاہنوں کا بھائی معلوم ہوتا ہے ۔ “