حدیث نمبر: 1974
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ کو حکم دیا یا ( آپ نے اس طرح بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) حکم فرمایا : ” نظر بد کا دم کیا جائے ( تو جائز ہے ) ۔
حدیث نمبر: 1975
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے مکان میں ایک لڑکی کے چہرہ پر کچھ نشان پڑے ہوئے دیکھے تو فرمایا : ” اس لڑکی کو دم کراؤ کیونکہ اس کو نظر بد ہو گئی ہے ۔ “