کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: صفر کوئی چیز نہیں ۔ ( صفر پیٹ کی ایک بیماری ہے ) ۔
حدیث نمبر: 1970
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی ایک دوسری روایت میں کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا تھا : ” یہ چھوت چھات کوئی چیز ہے اور نہ صفر اور نہ الو منحوس ہے ۔ “ یہ سن کر ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی کہ پھر میرے اونٹوں کا یہ حال کیوں ہوتا ہے کہ ریت ( کے جنگل ) میں ہرنوں کی مثل ( چست اور چالاک ) ہوتے ہیں پھر ایک خارشی اونٹ آتا ہے ان میں گھومتا پھرتا ہے تو خارشی اونٹ کے ملنے سے وہ بھی خارشی ہو جاتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پہلے کی کھجلی کہاں سے آئی تھی ؟ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1970