حدیث نمبر: 1967
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ` ” ابوطیبہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پچھنے لگائے تھے “ ( کتاب : خریدوفروخت کے بیان میں ۔ ۔ ۔ باب : پچھنے لگانے والے کے پیشے کا بیان ۔ ۔ ۔ میں حدیث گزر چکی ہے اور اس حدیث کے آخر میں کہتے ہیں کہ ) بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” پچھنے لگوانا اور قسط دریائی تمہاری عمدہ دواؤں میں سے ہیں ۔ “ اور فرمایا : ” تم اپنے بچوں کو حلق کی بیماری ( یعنی خناق ) میں تالو دبا کر تکلیف نہ دیا کرو بلکہ قسط کا استعمال کیا کرو ۔ “