کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: قسط ہندی اور دریائی ناک میں ڈالنا مفید ہے ۔
حدیث نمبر: 1966
ابوعبداللہ آصف
´سیدہ ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : ” تم عود ہندی کا استعمال کیا کرو کیونکہ یہ سات بیماریوں کی دوا ہے ، مرض عذرہ ( حلق کی ورم یعنی خناق ) کے لیے ناک میں ڈالی جاتی ہے اور پسلی کے درد کے لیے منہ میں رکھی جاتی ہے ۔ ( اور باقی حدیث گزر چکی ہے ۔ )
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1966