کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: شہد سے علاج کرنا جائز ہے اور اللہ تعالیٰ کا قول ” اس ( شہد ) میں لوگوں کے لیے شفاء ہے ۔ “ ( سورۃ النحل : 69 )
حدیث نمبر: 1964
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کرنے لگا کہ میرے بھائی کو پیٹ کی تکلیف ہے ( یعنی دست آ رہے ہیں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اس کو شہد پلاؤ ۔ “ ( چنانچہ اس نے جا کر پلایا ) پھر وہ دوبارہ آیا ( اور عرض کی کہ اس کو ابھی آرام نہیں آیا ) فرمایا اور شہد پلاؤ ۔ “ ( وہ گیا اور پلایا ) پھر لوٹ کر آیا اور ( کہ اب بھی آرام نہیں آیا اور ) میں سب کچھ کر چکا ہوں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اللہ کا فرمانا ( ” اس شہد میں لوگوں کے لیے شفاء ہے ۔ “ ) سچ ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے اس لیے تو شہد ہی پلائے جائے ۔ “ چنانچہ وہ پلاتا رہا ، پس وہ تندرست ہو گیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1964