کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: پیالوں میں پانی پینا ( درست ہے ) ۔
حدیث نمبر: 1947
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بنی ساعدہ کے مکان میں آئے اور فرمایا : ” اے سہل ! ہمیں پانی پلاؤ ۔ “ میں نے اس پیالہ کو نکال کر اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ( پانی ) پلایا ۔ راوی کہتے ہیں کہ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے وہی پیالہ ہمارے لیے نکالا اور ہم نے اس سے ( کچھ ) پیا ۔ اس کے بعد عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے تحفتاً وہ پیالہ مانگا تو انھوں نے انھیں دے دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1947
حدیث نمبر: 1948
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ان کے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیالہ تھا ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس پیالہ میں بہت مدت تک ( پانی ) پلایا ہے ۔ ( راوی ) کہتے ہیں کہ اس پیالہ میں لوہے کا کڑا پڑا ہوا تھا ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے یہ چاہا کہ اس کی جگہ چاندی یا سونے کا کڑا ڈلوا لیں تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ( یہ سن کر ) کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بنائی ہوئی چیز کو مت بدلو تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے اس کو اسی طرح رہنے دیا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1948