حدیث نمبر: 1943
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مشک کو الٹی کرنے سے منع فرماتے تھے ( یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) نے مشکوں کا منہ موڑ کر ( ان سے ) پانی پینے سے منع فرمایا ہے ۔
حدیث نمبر: 1944
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشک یا مشکیزہ ( راوی کا شک ہے ) کے منہ ، ( سوراخ ) سے پینے سے منع فرمایا ہے اور اس سے بھی کہ ( کوئی ) اپنے ہمسائے کو اپنی دیوار میں کھونٹی گاڑنے سے منع کرے ۔