حدیث نمبر: 1941
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ ( کوفہ کی مسجد میں اس کے ) چبوترے کے دروازے پر آئے اور کھڑے کھڑے پیا پھر کہا کہ بیشک کچھ لوگ اس طرح کھڑے ہو کر پانی پینے کو مکروہ سمجھتے ہیں حالانکہ میں نے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح پیتے ہوئے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے پیتے ہوئے دیکھا ۔
حدیث نمبر: 1942
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آب زمزم کھڑے ہو کر پیا ۔