کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: برتنوں یا لکڑی کے پیالے میں نبیذ بنانا ۔
حدیث نمبر: 1935
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابواسید الساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی شادی کی دعوت میں بلایا ( اور اس وقت ) ان کی وہی عورت جو دلہن تھی تمام لوگوں کی خدمت کرتی رہی ۔ انھوں نے کہا کیا تم جانتے ہو کہ اس دلہن نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیا ( بنا کر ) پلایا تھا ؟ اس نے رات کو چند کھجوریں پیالے میں بھگو دی تھیں ( انہی کا شربت پلایا تھا ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1935