حدیث نمبر: 1908
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا دسترخوان جب اٹھایا جاتا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ پڑھتے تھے : ” سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے ، بکثرت تعریف ہے اور پاکیزہ شکر برکت والا ، ہم اس کھانے کا حق پوری طرح ادا نہ کر سکے اور یہ ہمیشہ کے لیے رخصت نہیں کیا گیا ہے ( اور یہ اس لیے کیا تاکہ ) اس سے ہم کو بےپرواہی کا خیال نہ ہو ، اے ہمارے رب ! “
حدیث نمبر: 1909
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھانے سے فارغ ہوتے تو فرماتے ” اللہ کا شکر جس نے ہمیں پیٹ بھر کر کھلایا پلایا ، ہم اس کھانے کا حق پوری طرح ادا نہ کر سکے ورنہ ہم اس نعمت کے منکر نہیں ۔ “