حدیث نمبر: 1906
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی کھائے تو اپنے ہاتھ کو نہ پونچھے جب تک ( انگلیاں ) خود نہ چاٹ لے یا کسی دوسرے کو چٹا نہ دے ۔ “
حدیث نمبر: 1907
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں ہمارے پاس ( کھانے کے بعد ہاتھ صاف کرنے کے لیے ) رو مال نہ ہوتا ۔ بس یہی ہماری ہتھیلیاں تھیں ۔ بازو ، پاؤں وغیرہ ( انھیں رگڑ لیتے اور نماز پڑھ لیتے ، وضو نہ کرتے )