کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جو شخص اپنے بھائیوں کے لیے پرتکلف کھانا تیار کرے ۔
حدیث نمبر: 1902
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ` قوم انصار میں ایک شخص تھا جسے ابوشعیب رضی اللہ عنہ کہتے تھے ، اس کا ایک غلام قصائی تھا ، انھوں نے اسے کہا کہ میرے واسطے کھانا تیار کر ، میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کی دعوت کروں گا ۔ پھر انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سمیت پانچ آدمیوں کو بلایا تو ایک اور شخص بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے ہو لیا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تو نے ہم پانچ آدمیوں کو بلایا ہے اور یہ شخص ہمارے پیچھے چلا آیا ۔ اب تجھے اختیار ہے چاہے اسے اجازت دے یا نہ دے ۔ “ ( انھوں نے ) کہا کہ میں نے اسے بھی اجازت دی ( یعنی اسے بھی آنے دیجئیے ) ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1902