کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: جس برتن پر چاندی کا ملمع ہو اس میں کھانا ( پینا ) ۔
حدیث نمبر: 1901
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ریشم اور دیباج نہ پہنو اور نہ سونے چاندی کے برتنوں میں پانی پپو ( مثلا جگ ، گلاس ، جام ، پیالے وغیرہ ) اور نہ سونے چاندی کی رکابی ( پلٹ ، ڈش وغیرہ ) میں کھانا کھاؤ کیونکہ یہ سامان کفار کے واسطے دنیا میں ہے اور ہمارے واسطے آخرت میں ہو گا ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1901