کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ” جو “ کو ( پیسنے کے بعد ) منہ سے پھونکنا ۔
حدیث نمبر: 1896
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا سہل رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ` کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں میدہ دیکھا تھا ؟ وہ بولے ” بالکل نہیں “ ( پھر ) پوچھا گیا کہ کیا تم ” جو “ ( کے آٹے ) کو چھانتے تھے ؟ تو انھوں نے کہا کہ نہیں ، لیکن ہم ( پیس کر ) منہ سے پھونک لیا کرتے تھے ۔
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1896