کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: مسلمان ایک آنت میں کھانا کھاتا ہے ۔
حدیث نمبر: 1893
ابوعبداللہ آصف
´( نافع روایت کرتے ہیں کہ )` سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما اس وقت تک کھانا نہ کھاتے تھے ۔ جب تک کہ ایک محتاج شخص ان کے ساتھ کھانے میں نہ شریک ہوتا ۔ ایک روز میں ایک محتاج کو بلا کر لایا ، وہ ان کے ساتھ کھانے لگا اور بہت کھانا کھایا ۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے خادم ( نافع ) سے کہا کہ اب اس کو میرے پاس نہ لانا کیونکہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے : ’ مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر ساتوں آنتوں میں کھاتا ہے ( خوب پیٹ بھر کے کھانا کھاتا ہے ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1893