کتب حدیث ›
مختصر صحيح بخاري › ابواب
› باب: پتلی روٹی ( کھانے کا بیان ) اور کھانے کی میز پر کھانے کا بیان ۔
حدیث نمبر: 1890
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پتلی روٹی اور بھنی ہوئی بکری کبھی نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ سے مل گئے ۔
حدیث نمبر: 1891
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا انس رضی اللہ عنہ ہی ایک روایت میں کہتے ہیں کہ` میں نہیں جانتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی چھوٹی چھوٹی رکابیوں ( پیالیوں ، ڈشوں یا پلیٹوں ) میں کھایا ہو یا پتلی روٹی کبھی کھائی ہو یا کبھی ( کھانے کی ) میز پر کھایا ہو ۔ “