کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: سوگ والی عورت کا سرمہ لگانا ( ناجائز ہے ) ۔
حدیث نمبر: 1883
ابوعبداللہ آصف
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک عورت کا خاوند فوت ہو گیا اور اس کی آنکھیں دکھنے لگیں تو لوگوں نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سرمہ لگانے کی اجازت مانگی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” وہ سرمہ نہیں لگا سکتی حالانکہ پہلے برے لباس اور برے مکان میں عدت پوری کرنا پڑتی تھی اور جب ایک سال تمام ہوتا ( تو عدت سے اس طرح باہر ہوتی تھی کہ ) کتا گزرتا اور وہ اس کو مینگنی مارتی تھی ، ہرگز سرمہ جائز نہیں جب تک چار ماہ دس دن نہ گزر جائیں ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1883