کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: ( امام کا لعان کرنے والوں سے کہنا کہ ) ایک نہ ایک تم میں سے ضرور جھوٹا ہے ، آیا کوئی توبہ کرتا ہے ؟
حدیث نمبر: 1882
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لعان کرنے والے مرد اور عورت سے فرمایا : ” اللہ تعالیٰ تم دونوں سے حساب لینے والا ہے ۔ ایک تو تم میں سے ضرور جھوٹا ہے ، تم میں مفارقت ہونی چاہیے ۔ “ شوہر نے کہا کہ میرا مال ( کہاں گیا ) ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” اگر تو سچا ہے تب بھی تم نے اس سے دخول تو کیا ہے ، اس کے بدلے میں وہ مال گیا اور اگر تو نے ( زنا کی ) عورت پر جھوٹی تہمت لگائی ہے تو پھر تو تجھے واقعی نہ ملنا چاہیے ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1882