کتب حدیثمختصر صحيح بخاريابوابباب: اگر ( شوہر ) اشارتا کہے کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے ۔
حدیث نمبر: 1881
ابوعبداللہ آصف
´سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ یا رسول اللہ ! میرے ہاں ایک کالا بچہ ہوا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” کیا تیرے پاس اونٹ ہیں ؟ “ وہ بولا جی ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” ان کا رنگ کیسا ہے ؟ “ وہ بولا سرخ رنگ ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا : ” کیا ان میں کوئی خاکستری ( خاکی ) رنگ کا بھی ہے ؟ “ اس نے کہا جی ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” یہ کہاں سے ہو گیا ؟ “ وہ بولا شاید مادہ کی کسی رگ نے یہ رنگ کھینچ لیا ہو ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” تیرے بیٹے کا رنگ بھی کسی رگ نے کھینچ لیا ہو گا ( چنانچہ وہ خود ہی قائل ہو گیا کہ اس کا شبہ غلط تھا ) ۔ “
حوالہ حدیث مختصر صحيح بخاري / حدیث: 1881